Urdu Literature "اردو زبان کا آغاز و ارتقاء" The Most Repeating MCQs

1 - "ہماری اردو زبان برج بھاشا سے نکلی ہے۔ لیکن وہ ایسی زبان نہیں ہے کہ دنیا کے پردے پر ہندوستان کے ساتھ آئی ہو اس کی عمر آٹھ سوبرس سے زیادہ نہیں۔ اور برج کا سبزہ زار اس کا وطن ہے۔ اسے فقط شاہجہاں کا اقبال کہنا چاہئے کہ یہ زبان خاص و عام میں اس کے عہد سے منسوب ہوگئی۔"





مولانا محمد حسین آزاد

2 - اپ بھرنش اس کے کیا معنی ہیں ؟





بگڑی ہوئی زبان

3 - اردو ایک ہند آریائی زبان ہے جس کا تعلق زبانوں کے کس خاندان سے ہے؟





ہند یورپی

4 - اردو برج بھاشا سے نکلی ہے۔یہ کس کا نظریہ ہے؟





مولانا محمد حسین آزاد

5 - اردو پنجاب میں پیدا ہوئی ہے۔اردو زبان کے آغاز کے بارے میں یہ نظریہ کس کا ہے؟





حافظ محمود شیرانی

6 - اردو دہلی اور اس کے گرد و نواح میں بولی جانے والی بولیوں بالخصوص کھڑی بولی سے نکلی ہے۔"نواح دہلی کی بولیاں اردو کا اصل منبع اور سر چشمہ ہیں اور حضرت دہلی اس کا صحیح مولد و منشا۔"یہ نظریہ کس نے پیش کیا؟





ڈاکٹر مسعود حسین خان(مقدمہ تاریخ زبان اردو1948ء)

7 - اردو زبان کتنی قدیم ہے؟





آٹھ سو سال

8 - اردو زبان نہ شورسینی سے نکلی ہے اور نہ ہی پالی سے بلکہ اس کا ماخذ مہاراشٹری پراکرت ہے اور یہ میراٹھی کی سگی بہن ہے۔یہ نظریہ کس محقق کا ہے؟





ڈاکٹر سہیل بخاری(اردو کی کہانی)

9 - اردو کا قدیم ترین نام ہندی /ہندوی تھا۔ بتا ئیے یہ نام کس صدی تک مروج رہے؟





اٹھارہویں صدی

10 - اردو کس زبان کا لفظ ؟





ترکی

11 - اردو میں تذکیر و تانیث،مصدر،فعل،فعل لازم اور متعددی کے اصول کس زبان سے ملتے جلتے ہیں؟





پنجابی

12 - اردو، ہندوستانی یا کھڑی قدیم ویدک بولی ہے جو میرٹھ کے نواح میں بولی جاتی تھی۔ پالی اس کی ترقی یافتہ شکل ہے۔ پالی اور اردو کا منبع ایک ہے۔یہ نظریہ کس محقق کا ہے؟





ڈاکٹر شوکت سبزواری( داستان زبان اردو 1961ء)

13 - اس بات پر تمام ماہرین لسانیات متفق ہیں کہ اردو کا آغاز۔۔۔۔۔۔کی آمد کے بعد ہوا۔





مسلمان فاتحین

14 - پنجاب میں اردو(1928ء) نامی کتاب میں اردو کی تخلیق کا نظریہ کس نے پیش کیا؟





حافظ محمود شیرانی

15 - دکن میں اردو(1923ء) نامی کتاب میں اردو کی تخلیق کا نظریہ کس نے پیش کیا؟





نصیر الدین ہاشمی

16 - زبان اظہار کا ذریعہ ہے۔ زبان کا سائنسی مطالعہ لسانیات کہلاتا ہے تاریخ ،نسلی تعلقات اور لسانی خصوصیات کی بنا پر ماہرین لسانیات نے دنیا کی زبانوں کو کتنے خاندان میں تقسیم کیا ہے؟





8

17 - زبان اظہار کا ذریعہ ہے۔ زبان کا سائنسی مطالعہ لسانیات کہلاتا ہے تاریخ ،نسلی تعلقات اور لسانی خصوصیات کی بنا پر ماہرین لسانیات نے دنیا کی زبانوں کو کتنے خاندان میں تقسیم کیا ہے؟





8

18 - کن کا خیال ہےکہ اردو کھڑی بولی سے نکلی ہے؟





ڈاکٹر گیان چند جین

19 - کون سے ماہر لسانیات اردو کی پیدائش ہریانوی زبان سے مانتے ہیں۔





محی الدین قادری زور

20 - کون سے محقق اردو کی جائے پیدائش اڑیسہ کو مانتے ہیں؟





ڈاکٹر سہیل بخاری

21 - کون سے محقق دو آبہ گنگ جمن کو اردو کا اصل منبع مانتے ہیں ؟





ڈاکٹر شوکت سبزواری

22 - مسلمان سب سے پہلے سندھ میں پہنچے ہیں۔ اس لیے قرین قیاس یہی ہے جس کو ہم آج اردو کہتے ہیں۔ اس کا ہیولہ اس وادیٔ سندھ میں تیار ہوا ہوگا۔“ اردو کی پیدائش کے متعلق یہ نظریہ کس نے پیش کیا؟"





سید سیلمان ندوی( نقوش سلیمانی1939)

23 - ہندی، ہندوی ، زبان دہلوی،ہندوستانی، گجری، دکنی ، ریختہ، اردوئے معلیٰ کس زبان کے ابتدائی نام ہیں؟





اردو

24 - یہ کس کا نظریہ ہے کہ اردو عربی ، فارسی،ترکی، اور برج بھاشا سے بنی ہے؟





انشاء اللہ خان انشا

25 - یہ نظریہ کس کا ہے؟اردو اکبر کے زمانے میں پیدا ہوئی اور شاہ جہاں کے عہد میں اس نے ترقی کی





میر امن دہلوی

Pages

No comments:

Post a Comment

Your Valued Comments Help us to improve our site. Thanks