Urdu Literature "اردومحاورات " The Most Repeating MCQs

1 - ابرو پر میل نہ آنا سے مراد ہے؟





مستقل مزاج ہونا

2 - ابرو میں بل آنا سے مراد ہے ؟





غصہ آنا

3 - اپنا سا منہ لے کر رہ جانا سے مراد ہے ؟





شرمندہ ہونا

4 - اشرفیاں لٹیں کوئلوں پر مہر سے مراد ہے؟





فضول کاموں پر خرچ کرنا

5 - افتاد پڑنا سے مراد ہے ؟





مصیبت نازل ہونا

6 - اکھل کھرا سے مراد ہے ؟





خود غرض

7 - اگلے دفتر کھولنا سے مراد ہے؟





پچھلی شکایتیں کرنا

8 - الٹے بانس بریلی کو سے مراد ہے ؟





خلاف معمول،بےفائدہ کام

9 - الٹی ٹانگیں گلے پڑنا سے مراد ہے؟





اپنی باتوں سے خود قائل ہونا

10 - الٹی مالا پھرنا سے مراد ہے؟





خلاف دستور کام کرنا

11 - اللے تللے کرنا سے مراد ہے ؟





فضول خرچی کرنا

12 - اندھیر کرنا سے مراد ہے ؟





نا انصافی کرنا

13 - انڈے اڑنا سے مراد ہے؟





جھوٹ بولنا

14 - انڈے کا شہزادہ ہونے سے مراد ہے ؟





ناتجربہ کار،ناواقف

15 - انگشت بدنداں ہونا سے مراد ہے ؟





حیرت سے دانتوں میں انگلی دبانا

16 - اوس پڑنا سے مراد ہے؟





بےرونق،شرمندہ ہونا

17 - اوکھلی میں سر دینا سے مراد ہے ؟





مشکل کام کرگزرنے کا ارادہ کرنا

18 - اونٹ کے منہ میں زیرہ سے مراد ہے؟





ضرورت سے بہت کم

19 - ایک پنتھ دو کاج سے مراد ہے؟





ایک معاملے میں دو کام نکل آنا

20 - ایمان بغل میں دبانا سے مراد ہے؟





جھوٹ بولنا ،بے ایمان ہونا

21 - اینٹ کی خاطر مسجد ڈھانا سے مراد ہے؟





چھوٹے فائدے کے لیے بڑا نقصان کرنا

22 - آبرواتارنا سے مراد ہے؟





زلیل و رسوا کرنا

23 - آپ کاج مہا کاج سے مراد ہے؟





وہی کام اچھا جو خود کیا جائے

24 - آپا دھاپی پڑنا سے مراد ہے ؟





افراتفری کا عالم

25 - آتش کا پرکالہ ہونا سے مراد ہے؟





نہایت شریر

26 - آٹھ آٹھ آنسورونا سے مراد ہے ؟





رازوقطار رونا

27 - آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہونا سے مراد ہے ؟





حقیقت معلوم ہونا،

28 - آدمیت آنا سے مراد ہے؟





تہذیب آنا،عقل آنا

29 - آدمیت سے گزرنا مراد ہے؟





انسانیت کی باتیں چھوڑ دینا

30 - آستین چڑھانا سے مراد ہے ؟





مرنے مارنے کے تیار ہوجان

31 - آستین کا سانپ ہونا سے مراد ہے ؟





وہ دشمن جو بظاہر دوست ہو

32 - آسمان کی سیر کرنا سے مراد ہے؟





خیالات کے گھوڑے دوڑانا

33 - آسمان میں تھگلی لگانا سے مراد ہے ؟





دشوار کام کرگزرنا

34 - آفتاب کو چراغ دکھان سے مراد ہے ؟





صاحب کمال کے آگے نے ہنروں کا کمال دکھانا

35 - آفتاب لب بام ہونا سے مراد ہے ؟





روبہ زوال ہونا،قریب المرگ

36 - آگ پر لوٹنا سے مراد ہے؟





حسد میں مبتلا ہونا

37 - آگ سرد ہونا سے مراد ہے؟





شوق باقی نہ رہنا،فساد رفع ہونا

38 - آگ لگنے پر کنواں کھودنا سے مراد ہے ؟





بے وقت کوشش کرنا

39 - آنکھ بند کرلینا سے مراد ہے؟





بے حیائی کرنا ،بے مروت ہونا

40 - آنکھ دیکھنا سے مراد ہے؟





صحبت میں رہنا،شاگردی کرنا

41 - آنکھ روشن ہونا سے مراد ہے؟





صاحب اولاد ہونا

42 - آنکھ کی پتلی پھرنا سے مراد ہے ؟





علامت مرگ ظاہرہونا

43 - آنکھوں پہ ٹھیکری رکھنا سے مراد ہے ؟





بے حیا ہونا،بے مروت ہونا

44 - آنکھوں کا کاجل چرانا سے مراد ہے ؟





بہت چلاک اور عیار شخص

45 - آنکھوں میں سلائی پھرنا سے مراد ہے ؟





اندھا کردینا

46 - آواز میں نمک ہونا سے مراد ہے ؟





آواز میں درد ہونا

47 - بات لگانا سے مراد ہے ؟





غیبت کرنا،کان بھرنا

48 - بات میں فی نکالنا سے مراد ہے ؟





عیب نکالنا

49 - باسی کڑھی میں ابال آنا سے مراد ہے ؟





گزری باتوں کو یاد کرنا

50 - بانس پر چڑھانا سے مراد ہے ؟





بدنام کرنا،تعریف کرنا

51 - بغلیں بجانا سے مراد ہے ؟





بہت خوش ہونا

52 - بغلیں جھانکنا سے مراد ہے ؟





شرمندہ ہونا

53 - بلائیں لینا سے مراد ہے ؟





صدقے واری ہونا

54 - بلی کے بھاگوں چھینکا ٹوٹا سے مراد ہے ؟





اتفاقاً کام ہوجانا

55 - بلیوں اچھلنا سے مراد ہے ؟





بہت زیادہ خوش ہونا

56 - بندر کا گھاؤ سے مراد ہے ؟





بے وقوف آدمی اپنی مصیبت بڑھاتا ہے

57 - بھانجی مارنا سے مراد ہے ؟





دوسروں کے کام میں رکاوٹ ڈالنا

58 - بے نقط سنانا سے مراد ہے ؟





برا بھلا کہنا

59 - پانچوں گھی میں ہونا سے مراد ہے ؟





بہت فائدے میں ہونا

60 - پانی بھرنا سے مراد ہے ؟





غلامی کرنا

61 - پاؤں پر پاؤں رکھنا سے مراد ہے ؟





پیروی کرنا

62 - پتھر کو جونک نہیں لگتی سے مراد ہے؟





بے حیا پر کچھ اثر نہیں ہونا

63 - پلکوں سے نمک چننا یا اٹھانا سے مراد ہے ؟





ازحدمشکل کام کرنا

64 - پہلو تہی کرنا سے مراد ہے ؟





جی چرانا

65 - پہلو نکالنا سے مراد ہے ؟





حل نکالنا،

66 - پوبارہ ہوناسے مراد ہے ؟





مزے ہونا

67 - پیٹ میں ڈاڑھی ہونا سے مراد ہے ؟





کم عمری میں سمجھداری کی باتیں کرنا

68 - پیوند میں پیوند مل جانا سے مراد ہے ؟





نسل میں نسل مل جانا

69 - تانت باجی راگ پایا سے مراد ہے؟





بات کے انداز سے مطلب پر آگاہی پانا

70 - تردامن ہونا سے مراد ہے ؟





گناہگار ہونا

71 - ترکی تمام ہونا سے مراد ہے ؟





شیخی جاتی رہنا

72 - تقدیر جوان ہونا سے مراد ہے ؟





وقت کا موافق ہونا

73 - تنکا اتارنا سے مراد ہے ؟





تھوڑا سا احسان کرنا

74 - تھالی کا بینگن سے مراد ہے؟





بغیر اصول والا

75 - تھوتھا چنا باجے گھنا سے مراد ہے؟





کم ظرف بڑے دعوے کرنا

76 - تواگی ڈالنا سے مراد ہے ؟





جلد بازی کرنا

77 - توتا چشم ہونا سے مراد ہے ؟





بے مروت ہونا

78 - تین پانچ کرنا سے مراد ہے ؟





ٹال مٹول کرنا

79 - تین تیرہ ہونا سے مراد ہے ؟





منتشر ہونا

80 - تین حرف بھیجنا سے مراد ہے ؟





لعنت بھیجنا

81 - تیوری کا بل کھلنا سے مراد ہے ؟





رنجش مٹنا

82 - ٹاٹ کا لنگوٹا نواب سے یاری سے مراد ہے؟





مفلس کی امیر سے دوستی

83 - ٹائیں ٹائیں فش سے مراد ہے ؟





شوروغل زیادہ نتیجہ کچھ نہیں

84 - ٹٹی کی آڑ میں شکار کرنا سے مراد ہے ؟





کسی نامعلوم حیلے سے بڑا کام کرنا

85 - ٹسوے بہانا سے مراد ہے ؟





جھوٹ موٹ کا رونا

86 - ٹکا سا جواب دینا سے مراد ہے ؟





صاف جواب دینا،بدتمیزی کرنا

87 - ٹکسال میں دھکا لگ جانا سے مراد ہے ؟





بہت زیادہ خرچہ ہوجانا

88 - ٹکے گز کی چال چلنا سے مراد ہے ؟





میانہ روی اختیار کرنا

89 - ٹوپی بدلنا سے مراد ہے ؟





کسی کو بھائی بنانا

90 - ٹوہ لینا سے مراد ہے ؟





پتا لگانا

91 - ٹیڑھے توے کی روٹی سے مراد ہے ؟





بڑا مشکل کام

92 - ٹیڑھی کھیر سے مراد ہے ؟





مشکل کام

93 - جامہ پہن لینا سے مراد ہے ؟





ہمہ تن کسی کا مداح ہونا

94 - جز بز ہوناسے مراد ہے ؟





تنگ آنا،پریشان ہونا

95 - جگر سے دھواں اٹھنا سے مراد ہے ؟





بہت بڑا صدمہ پہنچنا

96 - جگرخون ہوجاناسے مراد ہے ؟





بہت تکلیف ہونا

97 - جل دینا سے مراد ہے ؟





دھوکا دینا

98 - جھنڈے تلے کی دوستی سے مراد ہے ؟





چند روز کی دوستی

99 - جو بندھ گیا سو موتی سے مراد ہے؟





جو چیز کام آگئی وہی اچھی

100 - جوت جگاناسے مراد ہے ؟





روشن کرنا

101 - جی اچاٹ ہونا سے مراد ہے ؟





جی نہ لگنا

102 - چاند کا کھیت سے مراد ہے ؟





چاند کا پورا نکلنا

103 - چراغ پا ہونا سے مراد ہے ؟





خفا ہونا

104 - چراغ سحری سے مراد ہے ؟





قریب المرگ

105 - چراغ لے کر ڈھونڈنا سے مراد ہے ؟





بہت تلاش کرنا

106 - چشمک ہوناسے مراد ہے ؟





ناراض ہونا

107 - چمپیت ہونا سے مراد ہے ؟





بھاگ جانا

108 - چمڑی جائے دمڑی نہ جائے سے مراد ہے؟





جانی نقصان اٹھانالیکن پیسا خرچ نہ کرنا

109 - چھاتی پر سانپ لوٹنا سے مراد ہے ؟





حسد سے جلنا

110 - چھچوندر کے سر چنبیلی کا تیل سے مراد ہے؟





کمینےکو بڑا رتبہ مل جانا

111 - چیل کے گھونسلے میں ماس کہاں سے مراد ہے؟





فضول خرچ کے پاس پیسا نہیں ہوتا

112 - چیں بولنا سے مراد ہے ؟





ہارماننا،مات کھانا

113 - حاشیہ چڑھانا سے مراد ہے ؟





بات کو بڑھا چڑھا کر بیان کرنا

114 - حواس باختہ ہونا سے مراد ہے ؟





گھبرا جانا

115 - خار کھانا سے مراد ہے ؟





حسد،عداوت

116 - خاطر جمع رکھنا سے مراد ہے ؟





اطمینان رکھنا

117 - خاطر میں لانا سے مراد ہے ؟





کچھ نہ سمجھنا

118 - خاکہ اڑانا سے مراد ہے ؟





ذلیل کرنا

119 - خدا کے گھر سے پھرنا سے مراد ہے ؟





مرتے مرتے بچنا

120 - خدا لگتی کہنا سے مراد ہے ؟





انصاف کی بات کہنا

121 - خفیف ہونا سے مراد ہے ؟





شرمندہ ہونا

122 - خم ٹھونکنا سے مراد ہے ؟





لڑنے پر آمادہ ہونا

123 - خواب خرگوش سے مراد ہے ؟





غلفلت کرنا

124 - خوشہ چینی کرنا سے مراد ہے ؟





فیض حاصل کرنا

125 - خون کو گھونٹ پینا سے مراد ہے ؟





ضبط کرنا

126 - خون کی بو آنا سے مراد ہے ؟





دشمنی کی علامت ظاہر ہونا

127 - دانت کاٹی روٹی سے مراد ہے ؟





پکی دوستی

128 - دانتوں پر میل نہ ہونا سے مراد ہے ؟





مفلس ہونا

129 - دفتر چڑھانا سے مراد ہے ؟





مشہور کرنا

130 - دقیقا اٹھابنہ رکھنا سے مراد ہے ؟





کوئی کسر نہ چھوڑنا

131 - دل پر قفل لگاناسے مراد ہے ؟





راز دل پنہاں رکھنا

132 - دل میں گرہ پڑجانا سے مراد ہے ؟





تعلقات متاثر ہونا

133 - دم بخود رہنا سے مراد ہے ؟





حیرت سے چپ رہنا

134 - دم بھرنا سے مراد ہے ؟





ہر وقت کسی کو یاد کرنا،محبت کا دعویٰ

135 - دم قدم ثابت ہوناسے مراد ہے ؟





صحیح و سالم ہونا

136 - دماغ جھڑنا سے مراد ہے ؟





غرور دور ہونا

137 - دھول کی رسیاں بٹنا سے مراد ہے ؟





مبالغہ کرنا،ناممکن امر

138 - دھونی رمانا سے مراد ہے ؟





جوگی بننا،ایک جگہ جم کر بیٹھنا

139 - دوش دینا سے مراد ہے ؟





الزام لگانا

140 - دون کی لینا سے مراد ہے ؟





شیخی بھگارنا

141 - ڈنکے کی چوٹ سے مراد ہے ؟





علی الاعلان

142 - ڈھاک کے وہی تین پات سے مراد ہے ؟





اپنی ضد پر اڑے رہنا

143 - ڈور پر لگانا سے مراد ہے ؟





راہ پرلانا ،سدھارنا

144 - ڈینگ مارنا سے مراد ہے ؟





شیخی بھگارنا

145 - ذات شریف سے مراد ہے ؟





چالاک ،شریر

146 - رخنہ نکالنا سے مراد ہے ؟





عیب نکالنا

147 - رکھ پت رکھا پت سے مراد ہے؟





عزت کرو عزت پاؤ

148 - رگ چڑھی ہونا سے مراد ہے ؟





برہم ہونا

149 - رنگ جمنا سے مراد ہے ؟





اعتبار پیدا ہونا

150 - روٹی پر بوٹی رکھ کر کھانا سے مراد ہے ؟





بے تکلف ہونا

151 - روٹی پر روٹی رکھ کر کھانا سے مراد ہے ؟





اطمینان سے زندگی بسر کرنا

152 - روٹی کی خاک جھاڑنا سے مراد ہے ؟





خوشامد کرنا

153 - ریجھنا سے مراد ہے ؟





فریفتہ ہونا

154 - ریوڑی کے پھیر میں سے مراد ہے؟





ایسی مصیبت میں گرفتار ہونا جس سے چھٹکارہ مشکل ہو

155 - زانو تہہ کرنا سے مراد ہے ؟





مؤدب بیٹھنا

156 - زبان لال ہونا سے مراد ہے ؟





گونگا ہونا

157 - زٹل ہانکنا سے مراد ہے ؟





جھوٹی باتیں کرنا

158 - زک دینا سے مراد ہے ؟





نقصان پہنچانا

159 - زمین کا گز بننا سے مراد ہے ؟





مارا مارا پھرنا ،خوب سیاحت کرنا

160 - سانپ کا پاؤں دیکھنا سے مراد ہے ؟





مصیبت واقع ہونا

161 - سائیں سائیں کرنا سے مراد ہے ؟





ویران ہونا

162 - سبز قدم ہونا سے مراد ہے ؟





منحوس ہونا

163 - سبک دوش ہوناسے مراد ہے ؟





دستبردار ہونا

164 - سر پر کالی ہانڈی رکھنا سے مراد ہے ؟





رسوا و شرمندہ ہونا

165 - سر منڈاتے ہی اولے پڑےسے مراد ہے؟





کام کے شروع کرتے ہی خرابی واقع ہونا

166 - سراسیمہ ہونا سے مراد ہے ؟





پریشان ہونا

167 - سرخاب کے پر لگناسے مراد ہے ؟





بڑھاپے میں ہوش چلے جانا

168 - سرو سہی سے مراد ہے؟





محبوب

169 - سوکھی سنانا سے مراد ہے ؟





انکار کرنا

170 - سینگ سمانا سے مراد ہے ؟





چلے جانا

171 - سینہ سپر ہونا سے مراد ہے ؟





مصیبت میں جان لڑا دینا

172 - شاخ نکالنا سے مراد ہے ؟





نکتہ چینی کرنا

173 - شاخسانہ پیدا ہونا سے مراد ہے ؟





فتنہ برپا ہونا

174 - شادی مرگ سے مراد ہے ؟





نہایت خوشی سے مرجانا

175 - شاق گزرنا سے مراد ہے ؟





ناگوار معلوم ہونا

176 - شانے سے شانہ چھلنا سے مراد ہے ؟





بڑا ہجوم

177 - شتر بے مہار ہونا سے مراد ہے ؟





آزاد طبیعت

178 - ششدر ہونا سے مراد ہے ؟





پریشان ہونا،حیران ہونا

179 - شگوفہ لانا سے مراد ہے ؟





انوکھی بات ہونا

180 - شگوفہ ہاتھ آنا سے مراد ہے ؟





ہنسی اور تفریح کا موقع ہاتھ آنا

181 - شگوفے نکالنا سے مراد ہے ؟





عیب نکالنا

182 - شہر خموشاں سے مراد ہے ؟





قبرستان

183 - شہر میں اونٹ بدنام سے مراد ہے؟





ہرکام میں مشہور آدمی کی ہی شامت آتی ہے

184 - شوشہ چھوڑنا سے مراد ہے ؟





فتنا فساد پیدا کرنا

185 - شیر اور بکری کا ایک گھاٹ پر پانی پینا سے مراد ہے ؟





امن وانصاف ہونا

186 - شیر کا برقع سے مراد ہے ؟





فقیری،درویشی

187 - شیرازہ بندی کرنا سے مراد ہے ؟





یک جا کرنا

188 - شیشے میں اتارنا سے مراد ہے ؟





مطیع کرنا ،فرمانبردار کرنا

189 - شیطان اترنا سے مراد ہے ؟





غصہ دور ہونا

190 - شیطان کی آنت ہونا سے مراد ہے ؟





بہت لمبا ہونا

191 - شیطان کی خالہ سے مراد ہے ؟





شریر لڑکی

192 - شین قاف درست ہونا سے مراد ہے ؟





تلفظ درست ہونا

193 - صاحب فراش ہونا سے مراد ہے ؟





بیمار ہونا

194 - صاد کرنا سے مراد ہے ؟





خوبی تسلیم کرنا

195 - صاف اڑا جانا سے مراد ہے ؟





بالکل ٹال جانا

196 - صبح کا پیالہ اکسیر کا نوالہ سے مراد ہے؟





صبح کا تھوڑا کھانا مفید ہوتا یے

197 - صبح و شام بتانا سے مراد ہے ؟





حیلے بہانے کرنا

198 - صحبت گرم ہوناسے مراد ہے ؟





بے تکلفی کا جلسہ ہونا

199 - صلواتیں سنانا سے مراد ہے ؟





برا بھلا کہنا

200 - ضد ابدی ہونا سے مراد ہے ؟





جھگڑا ہونا

201 - ضیق میں پڑنا سے مراد ہے ؟





دقت میں پڑنا

202 - طاق پر رکھنا سے مراد ہے ؟





کسی کا خیال چھوڑدینا

203 - طاق پررہنا سے مراد ہے ؟





بیکار،نکما ہونا

204 - طاق نسیاں پر رکھنا سے مراد ہے ؟





تعلق خاطر رکھنا

205 - طاق ہونا سے مراد ہے ؟





محتاط ہونا

206 - طاقت طاق ہونا سے مراد ہے ؟





طاقت زائل ہونا

207 - طالع جاگنا سے مراد ہے ؟





قسمت چمکنا

208 - طالع سونا سے مراد ہے ؟





بدبختی ہونا

209 - طالع یاور ہوناسے مراد ہے ؟





قسمت کا موافق ہونا

210 - طبق الٹ جانا سے مراد ہے ؟





زوال آنا

211 - طبیعت بھر جاناسے مراد ہے ؟





جی اچاٹ ہوجانا

212 - طرارے بھرنا سے مراد ہے ؟





تیز بھاگنا

213 - طرح دے جانا سے مراد ہے ؟





چشم پوشی کرنا

214 - طشت از بام ہونا سے مراد ہے ؟





بھید ظاہر ہونا

215 - طنابیں کھینچنا سے مراد ہے ؟





فاصلہ کم کرنا

216 - طوطی بولنا سے مراد ہے ؟





شہرہ حاصل ہونا

217 - طومار باندھنا سے مراد ہے ؟





بہت جھوٹ بولنا،مبالغہ کرنا

218 - ظالم کی بیل نہیں بڑھتی سے مراد ہے ؟





ظالم کی اولاد نہیں بڑھتی

219 - عاقبت کے بوریے سمیٹنا سے مراد ہے ؟





مرنے کے دن قریب ہونا

220 - عرش پر جھنڈا گاڑنا سے مراد ہے ؟





کمال رعب ہونا

221 - عرش پر جھولنا سے مراد ہے ؟





بڑے رتبہ پر ہونا

222 - عرش پر دماغ ہوناسے مراد ہے ؟





نہایت مغرور ہونا

223 - عرصہ تنگ ہونا سے مراد ہے ؟





عاجز کرنا،ناچار کرنا

224 - عرق ریزی کرنا سے مراد ہے ؟





سخت محنت کرنا

225 - عرق عرق ہونا سے مراد ہے ؟





پسینہ پسینہ ہونا

226 - عرق عرق ہونا سے مراد ہے ؟





شرمندہ ہونا

227 - عقل کے گھوڑے دوڑانا سے مراد ہے ؟





ترکیب سوچنا،بہت غور کرنا

228 - عقل کے ناخن لینا سے مراد ہے ؟





ہوش میں آنا

229 - عہدہ بر آنا سے مراد ہے ؟





فرض ادا کرنا

230 - عیش کی چھاننا سے مراد ہے ؟





موج میں ہونا

231 - غبارنکالنا سے مراد ہے ؟





بدلہ لینا،بیر نکالنا

232 - غرہ بتانا سے مراد ہے ؟





ٹال دینا

233 - غصہ فرو ہوناسے مراد ہے ؟





غصہ دور ہونا

234 - غم غلط کرنا سے مراد ہے ؟





غم گین دل کو بہلانا

235 - غوطہ کھانا سے مراد ہے ؟





دھوکا کھانا

236 - فاختہ اڑانا سے مراد ہے ؟





مزے کرنا

237 - فاقہ مستی سے مراد ہے؟





مفلسی

238 - فرشتہ پر نہیں مارتاسے مراد ہے ؟





نہایت روک ٹوک

239 - فرشتوں کے پر جلتے ہیں سے مراد ہے ؟





تاب نہ لانا

240 - فرشتے خان سے مراد ہے ؟





نہایت رعب دار

241 - فضیحت کرنا سے مراد ہے ؟





بدنام کرنا

242 - فطرت لڑانا سے مراد ہے ؟





فریب کرنا

243 - فقرہ جڑنا سے مراد ہے ؟





آواز کسنا

244 - فقرے جوڑنا سے مراد ہے ؟





جھوٹی بات بنا کے کہنا

245 - فقیری لٹکا سے مراد ہے





سہل علاج

246 - فکر جمنا سے مراد ہے ؟





تدبیر سوجھنا

247 - فلک نظر آنا سے مراد ہے ؟





مصیبت میں خدا کو یاد کرنا

248 - فلک یاد آنا سے مراد ہے ؟





زمانے کی گردش کا سامنا ہونا

249 - فیل مچانا سے مراد ہے ؟





ضد کرنا

250 - قارورہ ملناسے مراد ہے ؟





گہری دوستی ہونا

251 - قاضی کیوں دبلے شہر کے اندیشے میں سے مراد ہے؟





ناحق اور بے موقع فکر کرنا

252 - قاف سے قاف تک سے مراد ہے ؟





سارا جہاں

253 - قافیہ تنگ ہوناسے مراد ہے ؟





عاجز ہونا،پریشان ہونا

254 - قافیہ ملانا سے مراد ہے ؟





یارانہ بنانا ،رازداں بننا

255 - قبلے کی طرف باوضو ہوکر بیٹھناسے مراد ہے ؟





جھوٹ نہ بولنے کی قسم کھانا

256 - قدرت کا کھلونا سے مراد ہے ؟





پیدائشی خوبصورت

257 - قدم پر قدم رکھنا سے مراد ہے ؟





پیروی کرنا

258 - قسمت کا ہیٹا سے مراد ہے ؟





بدنصیب

259 - قسمت یاور ہونا سے مراد ہے ؟





تقدیر کا موافق ہونا

260 - قصہ اٹھنا سے مراد ہے ؟





ہنگامہ و فساد پیدا ہونا

261 - قصہ گاؤ خورد ہونا سے مراد ہے؟





جھگڑا ختم ہونا

262 - قصہ لے بیٹھنا سے مراد ہے ؟





بے موقع تذکرہ

263 - قصہ مول لیناسے مراد ہے ؟





بکھیڑے میں پڑنا

264 - قلعی کھولنا سے مراد ہے ؟





اصلیت ظاہر ہونا

265 - قلم توڑ دینا سے مراد ہے ؟





لاجواب نظم یا نثر لکھنا

266 - قلم دشمن کے ہاتھ میں ہوناسے مراد ہے ؟





مخالف کو فیصلے کا اختیار ہونا

267 - قہر درویش برجان درویش سے مراد ہے ؟





مقام مجبوری

268 - قہرقیامت ہوناسے مراد ہے ؟





بہت بڑا عذاب

269 - قول پر مٹھی کھلنا سے مراد ہے ؟





اقرار یا عہد پر رضامند ہونا

270 - قیامت پر رکھنا سے مراد ہے ؟





قیامت کی فکر کرنا

271 - قینچی بجانا سے مراد ہے ؟





نحوست،خانہ جنگی

272 - کاغذ کے گھوڑے دوڑانا سے مراد ہے ؟





تحریری حکم چلانا

273 - کافور ہوناسے مراد ہے ؟





غائب ہونا

274 - کان اڑانا سے مراد ہے ؟





شوروغل سے پریشان کرنا

275 - کان کا کچا ہونا سے مراد ہے ؟





دوسروں کی بات پر یقین کرلینا،اپنی رائے نہ رکھنا

276 - کان کاٹنا سے مراد ہے ؟





نہایت چالاک

277 - کانٹے میں تلنا سے مراد ہے ؟





بیش قیمت ہونا

278 - کایا پلٹ دینا سے مراد ہے ؟





حالات بدلنا

279 - کٹورا بجنا سے مراد ہے ؟





بہت رونق ہونا

280 - کچا دودھ پینا سے مراد ہے ؟





خامی رہ جانا،کمی رہ جانا

281 - کڑی اٹھانا سے مراد ہے ؟





سختیاں برداشت کرنا

282 - کڑیاں جھیلنا سے مراد ہے ؟





سختی برداشت کرنا

283 - کل کل جھک جھک کرناسے مراد ہے ؟





جھگڑا کرنا

284 - کلام سرسبز ہونا سے مراد ہے ؟





کلام کا مقبول ہونا

285 - کمان اتر جاناسے مراد ہے ؟





رعب داب باقی نہ رہنا

286 - کمان چڑھنا سے مراد ہے ؟





جیتنا

287 - کنواں کھودنا سے مراد ہے ؟





کسی کے واسطے برائی کرنا

288 - کنویں جنھکانا سے مراد ہے ؟





حیران کرنا،تھکا مارنا

289 - کنویں میں بانس ڈالنا سے مراد ہے ؟





بہت جستجو کرنا

290 - کھچڑی پکانا سے مراد ہے ؟





صلح مشورہ کرنا

291 - کھچڑی کھاتے پہنچا اترنا سے مراد ہے؟





جھوٹی نزاکت ظاہر کرنا

292 - کھسیانی بلی کھمبا نوچے سے مراد ہے؟





شرمندہ ہوکر ٹال مٹول کرنا

293 - گاتے گاتے آدمی کلاونت ہوجاتا ہے سے مراد ہے ؟





ماہر ہونا

294 - گاڑھی چھننا سے مراد ہے ؟





خوب محبت و میل ہونا

295 - گڈڑی کا لال سے مراد ہے ؟





ہونہار

296 - گردکونہ پہنچنا سے مراد ہے ؟





برابر نہ ہونا

297 - گردن حلال کرنا سے مراد ہے ؟





ظلم و ناانصافی کرنا

298 - گرہ پڑناسے مراد ہے ؟





محبت میں فرق آنا

299 - گڑ کھائے گلگلوں سے ہرہیز سے مراد ہے؟





بڑی برائیاں کرنا چھوٹی سے بچنا

300 - گل کھلانا سے مراد ہے ؟





فساد کھڑا کرنا

301 - گلے کا ہار ہونا سے مراد ہے ؟





بہت پیار کرنا

302 - گلے منڈھنا سے مراد ہے ؟





زبردستی کسی کے حوالے کرنا

303 - گنتی گنانا سے مراد ہے ؟





نمائشی خانہ پری کرکے دکھانا

304 - گنگا نہانا سے مراد ہے ؟





سفر کرنا

305 - گھاٹ گھاٹ کا پانی پینا سے مراد ہے ؟





تجربہ کار ہونا

306 - گھاس بتاناسے مراد ہے ؟





دھوکا دینا،ٹالنا

307 - گھڑوں پانی پڑنا سے مراد ہے ؟





شرمندہ ہونا

308 - گھگھی بندھنا سے مراد ہے ؟





بہت رونا

309 - گھی کے چراغ جلنا سے مراد ہے ؟





خوشی منانا

310 - گولر کا پھول کھلنا سے مراد ہے ؟





کامیابی ملنا

311 - گونگے کا گڑ کھانا سے مراد ہے ؟





ناقابل اظہار امر

312 - گیدڑ بھبکی دیناسے مراد ہے ؟





فضول دھمکیاں دینا

313 - گیہوں کی بالی نہیں دیکھی سے مراد ہے ؟





ناتجربہ کار

314 - لاسے پر لگانا سے مراد ہے ؟





جال میں پھنسانا

315 - لاکھ کا سر ہوجانا سے مراد ہے ؟





ہٹ کرنا،ایک نہ ماننا

316 - لاکھ من کا ہونا سے مراد ہے ؟





صاحب عزت و وقار ہونا

317 - لاگ پیدا کرنا سے مراد ہے ؟





عداوت پیدا ہونا

318 - لالہ با اعتبار عینک سے مراد ہے ؟





دوسروں کے بھروسے رہنا خود کچھ نہ کرنا

319 - لالے پڑنا سے مراد ہے ؟





ناامید ،مایوسی

320 - لپکا پڑنا سے مراد ہے ؟





چسکا پڑنا،بری عادت پڑنا

321 - لگا کھانا سے مراد ہے ؟





مطابقت رکھنا

322 - لگی لپٹی کہنا سے مراد ہے ؟





مبہم بات کرنا

323 - لنگوٹی بندھوا دینا سے مراد ہے ؟





مفلس اور قلاش بنا دینا

324 - لنگوٹی میں پھاگ کھیلنا سے مراد ہے ؟





مفلسی میں عیش کرنا

325 - لہو پانی کرنا سے مراد ہے ؟





سخت محنت کرنا

326 - لہو سفید ہونا سے مراد ہے ؟





محبت نہ رہنا

327 - لوٹے میں نمک ڈالنا سے مراد ہے ؟





پختہ عہد کرنا

328 - لیت و لعل کرناسے مراد ہے ؟





ٹال مٹول کرنا

329 - ماشہ تولہ ہونا سے مراد ہے ؟





بہت نازک ہونا

330 - مٹھی کھلی ہوناسے مراد ہے ؟





سوال کرنا،مانگنا

331 - مٹی خراب ہونا سے مراد ہے ؟





بے عزت ہونا،برباد ہونا

332 - مجذوب کی بڑ سے مراد ہے ؟





فضول بات

333 - مخمصے میں پڑنا سے مراد ہے ؟





مصیبت میں مبتلا ہونا

334 - مزاج ہوا پر ہونا سے مراد ہے ؟





بہت مغرور ہونا

335 - مضمون گانٹھنا سے مراد ہے ؟





مطلب حاصل کرنا

336 - منہ پر مہتاب چھٹنا سے مراد ہے ؟





خوف یا شرم سے منہ کا رنگ پھیکا پڑنا

337 - منہ جوڑنا سے مراد ہے ؟





غیبت کرنا

338 - مواخذہ کرنا سے مراد ہے ؟





باز پرس کرنا

339 - موم کی ناک سے مراد ہے ؟





غیر مستقل مزاج

340 - مومچھوں پر تاؤ دیناسے مراد ہے ؟





جھوٹی شیخی بگھارنا

341 - مین میخ نکالنا سے مراد ہے ؟





عیب نکالنا

342 - مینڈکی کو بھی زکام ہونا سے مراد ہے؟





کم حیثیت کا ڈینگ مارنا

343 - ناخن پر لکھا ہونا سے مراد ہے؟





خوب یاد ہونا

344 - ناخن گڑنا سے مراد ہے ؟





اختیار ہونا

345 - ناطقہ بند کرنا سے مراد ہے؟





تنگ کرنا

346 - ناک کے پھیر سے بیان کرنا سے مراد ہے؟





دولت مند ہونا

347 - نام سے کان پکڑنا سے مراد ہے ؟





استادی یا کمال کا قائل ہونا

348 - ناؤ کھینا سے مراد ہے ؟





کنبے کا خرچہ برداشت کرنا

349 - ناؤ میں خاک اڑانا سے مراد ہے؟





صاف جھوٹ بولنا

350 - نشہ ہرن کرنا سے مراد ہے؟





نشہ دور کرنا

351 - نقش ما لحجر ہونا سے مرادہے ؟





دل نشیں ہونا

352 - نقشا جمنا سے مراد ہے؟





مطلب حاصل کرنا

353 - نکٹورے توڑنا سے مراد ہے؟





احسان جتانا

354 - نکو بنا سے مراد ہے؟





بدنام کرنا

355 - ننگوں نے بھوکوں کو لوٹ لیا سے مراد ہے؟





ایک چالاک کا دوسرے کو لوٹ کینا

356 - نیکی برباد گناہ لازم سے مراد ہے؟





بھلائی کرنے پر برائی ملنا

357 - ہاتھ بھر کا دل ہوجانا سے مراد ہے؟





بہت خوش ہونا

358 - ہاتھ بیٹھنا سے مراد ہے؟





مشق ہونا ،کاریگر ہونا

359 - ہاتھ پاؤں میں سینچر ہونا سے مراد ہے؟





کسی قسم کا سکھ نہ ہونا

360 - ہاتھ پر سانپ کھلانا سے مراد ہے؟





جان کو خطرے میں ڈالنا

361 - ہاتھ پر سونا اچھالنا سے مراد ہے؟





امن و امان ہونا

362 - ہاتھ پر ہاتھ رکھا سے مراد ہے؟





کسی بات کاوعدہ کرنا

363 - ہاتھ تیار ہونا سے مراد ہے؟





ہاتھ کو کسی کام کی مشق ہونا

364 - ہاتھ صاف کرنا سے مراد ہے؟





زک دینا

365 - ہاتھ کنگن کو آرسی کیا سے مراد ہے؟





جو چیز ظاہر ہو اس کو بیان کرنے کی کیا ضرورت

366 - ہاتھ کی لکیریں مٹانا سے مراد ہے؟





رشتہ داروں کے حق کی پروا نہ کرنا

367 - ہاتھ لال کرنا سے مراد ہے؟





الزام لینا

368 - ہاتھوں کے توتے اڑاناسے مراد ہے؟





بدحواس ہونا

369 - ہاتھیوں سے گنے کھانا سے مراد ہے؟





زبردست سے مقابلہ کرنا

370 - ہتھیلی پر سرسوں جمانا سے مراد ہے؟





چالاکی دکھنا

371 - ہلدی لگا کے بیٹھنا سے مراد ہے؟





بہانہ کرنا

372 - ہنوز دلی دور است سے مراد ہے؟





مقصد پورا ہونے میں دیر ہونا

373 - ہوا باندھنا سے مراد ہے؟





جھوٹی عزت قائم کرنا

374 - ہوا کا رخ بتانا سے مراد ہے؟





ٹالنا

375 - ہیرے کی کنی کھاناسے مراد ہے؟





خودکشی کرنا

376 - وبال پڑناسے مراد ہے؟





صبر پڑنا،ظلم کا بدلہ ملنا

377 - ورق ورق سیاہ کرنا سے مراد ہے؟





مسودہ تیار کرنا

378 - وعدہ وعید کرنا سے مراد ہے؟





ٹال مٹول کرنا

379 - وہ پانی ملتان بہ گیا سے مراد ہے؟





اب موقع جاتا رہا

380 - وہ دن گئے کہ خلیل میاں فاختہ اڑاتا تھا سے مراد ہے؟





اقبال کا زمانہ گزر گیا

381 - وہی کاسہ وہی آش سے مراد ہے؟





پرانی حالت برقرار رہنا

382 - یاداللہ ہوناسے مراد ہے؟





دوستی ہونا

383 - یار غار ہوناسے مراد ہے؟





سچا دوست

384 - یاری ماری کرناسے مراد ہے؟





دوست کو نقصان پہنچانا

385 - ید طولیٰ رکھنا سے مراد ہے؟





مہارت ہونا

386 - یک انار صد بیمارسے مراد ہے؟





ایک چیز کے سینکروں خواہشمند

387 - یک سر ہزار سودا سے مراد ہے؟





بہت سے کاموں میں پھنسنا

388 - یک نہ شد دو شد سے مراد ہے؟





ایک کے بعد دوسری مصیبت نازل ہونا

389 - یہیں سے سلام کرناسے مراد ہے؟





بےزاری ظاہر کرنا

Pages

No comments:

Post a Comment

Your Valued Comments Help us to improve our site. Thanks