دو سے تین
ارکان والے
الفاظ کی
جملہ سازی |
عنوان |
|||||
|
|
|||||
اول |
کلاس |
اردو |
مضمون |
40 منٹ |
دورانیہ |
|
حاصلات
تعلیم |
||||||||||||
دو سے تین
ارکان والے
الفاظ
استعمال
کرتے ہوئے
آسان جملے
لکھیں۔ |
||||||||||||
مواد |
||||||||||||
نصابی
کتاب،فلیش کارڈز،تختہَ
تحریر،مارکر،ڈسٹر |
||||||||||||
معلومات
برائے
اساتذہ |
||||||||||||
اساتذہ
مندرجہ ذیل
نکات پر توجہ
مرکوز کرنے
سے مطلوبہ
مقاصد اور
بہترین
نتائج حاصل
کر سکیں گے۔ • طلبہ سے
آسان جملے
لکھوانے کامقصدان
کی تخلیقی صلاحیتوںاورخوداعتمادی
میں اضافہ کرناہےاسلئےحوصلہ
افزاٍء تعلیمی
ماحول کاحصول
یقینی بنائیے۔ • طلبہ
کےمعیارکوملحو
ِظ خاطررکھتےہوئےجملےلکھوائےجائیں۔ • طلبہ
کی غلطیوں کی
اصلاح ہمیشہ
تعمیری
،مثبت اور
دوستانہ
انداز میں
کروائیے تا کہ
بچے خوفزدہ
ہوئے بغیر سیکھ
سکیں اور ان میں
پڑھنے کا شوق پروان
چڑھ سکے ۔ • اغلاط
کو ہمیشہ
درست کر کے تین
سے پانچ بار
لکھوایا
جانا چاہیے۔ |
||||||||||||
تعارف |
||||||||||||
طلبہ سے
پوچھیں
کہ • آپ
کو کون کون
سا پھل پسند
ہے؟ • آپ
کو کون سا کھیل
کھیلنا اچھا
لگتا ہے؟ • چڑیا
گھر میں کون
کون سے جانور
ہوتے ہیں؟طلبہ
کے دیےگئے
جوابات کے
متعلق بات چیت
کرتےہوئے
انھیں بتایا
جائے کہ ہم جملوں
کو استعمال
کر کے اپنی
بات دوسروں
تک پہنچاتے ہیں اور آج
ہم دوسے تین
ارکان والے
الفاظ
استعمال
کرتے ہوئے
جملے لکھنا سیکھیں
گے۔ |
||||||||||||
سبق کا
بتدریج
ارتقاء |
||||||||||||
اساتذہ طلبہ کوایک
فلیش کارڈدکھائیں
جس پرکوئی سادہ
جملہ تحریرہویاکوئی
سادہ جملہ تختہءتحریر
پر لکھیں۔ جیسے
کہ ’’ابوپھل
لائے‘‘۔
اساتذہ پہلے
خود اور بعد
ازاں بچوں کے
ساتھ مل کر اس
جملے کو پڑھیں۔طلبہ
کو بتایا
جائے کہ کسی
بھی جملے میں
صرف ایک لفظ
نہیں ہوتا
بلکہ جملے میں
دو یا دو سے زیادہ
الفاظ کا ہونا
ضروری ہےاور
ان الفاظ میں
کسی مکمل بات
کا مطلب یا
مفہوم ہوتا
ہے ۔ بعد ازاں
طلبہ سے کہا
جائے کہ وہ بھی
چند جملے خود
سے بولیں |
||||||||||||
سرگرمی 1 |
||||||||||||
اساتذہ
تختہ ءتحریر
پر تین کالم
بنائیں ۔ ہر
کالم میں
جملوں میں
استعمال
ہونے والے دو
سے تین ارکان
پر مشتمل
الفاظ لکھیں۔کلاس
کے طلبہ کو دو
گروپوں میں تقسیم
کریں ۔ طلبہ کی
دل چسپی کے
لئے گروپوں
کے نام رکھیں
۔ پہلے ایک
گروپ سے کہا
جائے کہ وہ ہر
کالم میں سے ایک
لفظ چُن کر
درست جملہ بنائے
۔درست جملہ
بنانے پر
طلبہ کی حوصلہ
افزائی کی
جائے اور اگر
طلبہ کو کوئی
مشکل پیش آئے
تو ان کی
رہنمائی کی
جائے۔ بعد
ازاں یہی کام
دوسرے گروپ سے
کروایا
جائے۔ ذیل میں
نمونے کے الفاظ
اور کالم اور مثالیں
دی جا رہی ہیں۔
|
||||||||||||
سرگرمی 2 |
||||||||||||
اساتذہ طلبہ
کوانفرادی طورپرچندسادہ
الفاظ پرمشتمل
فلبش کارڈزدکھائیں۔بچوں
سےکہاجائےکہ
وہ ان فلبش کارڈز
پرلکھےہوئے الفاظ
کی مدد سے
جملہ بنائیں۔ہربچےکوپانچ
سےچھے فلیش کارڈزدکھائےجائیں
اوراُسےکہاجائےکہ
وہ ان میں سےالفاظ
کوچننےکے بعدکوئی
جملہ بنائے۔چنےگئے
فلیش کارڈزکو
درست ترتیب
سے رکھیں اور بنایا
گیا جملہ پڑھیں
۔ اگر
طلبہ کو کوئی
مشکل پیش آئے
تو اساتذہ ان
کی رہنمائی
کریں ۔ درستی کے ساتھ
جملے بنانے
پر طلبہ کی حوصلہ
افزائی کی
جائے ۔ |
||||||||||||
سرگرمی 3 |
||||||||||||
|
||||||||||||
اختتام |
||||||||||||
اختتام پر
طلبہ کوبتایا جائے کہ
آج ہم نے چند
سادہ الفاظ
پر مشتمل
جملے لکھنا سیکھا
ہے۔
اگر انہیں
چند سادہ
الفاظ پر
مشتمل جملہ
لکھنے کا کہا
جائے تو کیا
وہ ایسا جملہ
لکھ لیں
گے؟اگر بچوں
کا کوئی
سوال ہو تو اس
کا جواب دیا
جائے۔ |
||||||||||||
جانچ |
||||||||||||
دو سے تین
ارکان والے
چند الفاظ
تختہء تحریر
پر لکھے جائیں
اور طلبہ سے
کہا جائے کہ
وہ ان کی مدد
سے جملے بنائیں
۔ دوستانہ
ماحول کو
برقرار
رکھتے ہوئے طلبہ کی
حوصلہ افزائی
کی جائے اور
مشکل پیش آنے
کی صورت میں
مناسب
راہنمائی کریں
۔ |
||||||||||||
گھر کا
کام |
||||||||||||
طلبہ گھر
سے ایسے مزید
جملے خود سے
بنا کر کاپیوں
پر خوش خط تحریر
کر کے لائیں |
No comments:
Post a Comment
Your Valued Comments Help us to improve our site. Thanks